ناندیڑ:21فروری ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کی معتبر سیاسی شخصیت و شعلہ بیان مقرر مولانا اکبر سلیمانی کو بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) ناندیڑ شہر کاصدر نامزد کیاگیاہے ۔ پارٹی کے مہاراشٹر پردیش سیکریٹری دگمبرمنجاجی ڈھولے اور ناندیڑضلع صدر منیش ویجناتھ کاو¿ڑے کی دستخط سے نامزدگی مکتوب جاری کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ اکبر سلیمانی شعلہ بیان مقرر کی حیثیت سے مشہور ہے اور ہمیشہ ملت کے مسائل کی یکسوئی وفلاح بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ا س نامزدگی پرسبھی دوست احبا ب نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے ۔