کانگریس نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں 2016 میں کئے گئے سرجیکل اسٹرائک کے کمانڈر سبکدوش لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کو حفاظتی امور پر پارٹی کے ’ٹاسک فورس‘ کا سربراہ بنایا ہے۔ یہ ٹاسک فورس ماہرین کی مدد سے قومی سلامتی پر پارٹی کا نقطہ نظر تیار کرے گا۔کانگریس نے جنرل ہڈا کی قیادت میں اس ٹاسک فورس کے قیام سے پہلے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ حملہ اس کی خفیہ ناکامی کا نتیجہ ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہڈا سیکورٹی شعبہ کے ماہرین سے بات چیت کریں گے اور اس کے بعد سیکورٹی کے معاملے پر پارٹی کا ویژن لیٹر تیار کریں گے۔