پاکستان نے دہشت گرد مسعود اظہر کو "محفوظ” جگہ بھیجا

اسلام آباد:21فروری(ایجنسی)پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر چارو طرف سے دباو¿ بن رہا ہے۔ ایسے میں سہمے پاکستان نے دہشت گرد مسعود اظہر کو جیش محمد کے بہاول پور ہیڈ کوارٹر سے ہٹاکر کہیں اور بھیج دیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق پاکستان حکومت نے مسعود اظہر کو راول پنڈی میں کسی محفوظ جگہ بھیجا ہے۔ بتادیں کہ راول پنڈی میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ہے۔فرانس جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ میں تجویز لیکر آئے گا۔ اگلے دو دن کے اندر ایسی تجویز لائی جا سکتی ہے۔ ا س تجویز میں وہ مسعود اظہر پر پابندی کی مانگ کرے گا۔پلوامہ حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی ہے۔ جس کا سرغنہ مسعود اظہر ہے۔ اسے اپنی ہندستانی مخالف سرگرمیوں کے چلتے جانا جاتا ہے۔ وہ ہندستان کے موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد میں سے ایک ہے۔بتادیں کہ مسعود اظہر کو 1994 میں بھارت نے پرتگال کے فرضی پاسپورٹ پر سفر کیلئے گرفترا کیا گیا تھا لیکن 17 سال پہلے 1999 میں قندھار طیارہ اغوا کے وقت ہندستان کو رہا کرنا پڑا تھا۔ ہندستان کئی مرتبہ دعوی کر چکا ہے کہ مسعود اظہر کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مدد ملتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading