
مدیر محترم ۔۔۔۔۔۔۔۔سلام مسنون! امید کہ مزاج بعافیت ہوگا ۔ ہاتھرس اجتماعی عصمت دری پر ایک تازہ نظم ،براءے اشاعت آپ کی خدمت میں ،توجہ فرمائیں، نوازش ہوگی ۔ ام ھشام
منیشا ہو یا عائشہ
ہو تو تم ایک عورت ہی
وحشی تم کو نوچیں گے
یہ کاٹ کاٹ کھا جائیں گے
پھر اس پر یہ اعلی افسر
وردی کا رعب جمائیں گے
تم چیخوگی چلاوگی
کس کس کو زخم دکھاوگی
تم کس کو اپنا پاوگی
جو دیکھیں گے وہ سوچیں گے
یہ سوچ سوچ پچھتائیں گے
پر پھر بھی کچھ نہ بولیں گے
ہاں! کچھ بھوکے کتّے آکر
تم پر اپنی روٹی توڑیں گے
جس کوکھ نے ان کو جنم دیا
اس کوکھ کو چیرا ، پھاڑدیا
ان دو مسکاتی آنکھوں کو
نوچا ، داغا ، بے نور کیا
میں جاکر اس کو بتاوں گی
جو کچھ یہاں میرے ساتھ ہوا
(ام ھشام،ممبئی)
hisaam7666@gmail.com