ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ سے 10ہزار مسلم ودلت ووٹروں کے نام غائبیہ کام سرکاری افسران نے جان بوجھ کر کیا ہے ، جلد سے جلد وہ نام دوبارہ ووٹر لسٹ میں بحال کیا جائے: جتیندر اوہاڈ کا انتباہ
تھانے (آفتاب شیخ)
اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہنے والے لیڈر و کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کے حلقہ اسمبلی ممبرا کلوا سے 10ہزار مسلم و دلتوں کے نام غائب کردیئے گئے ہیں جس پر انہوں نے ٹیوٹ کرتے ہوے کہا کہ ان ناموں کو دوبارہ بحال کیا جائے نہیں تو میں ضلع کلکٹر کے خلاف سڑک پر اترونگا ۔ اس طرح کا انتباہ کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے دیا ہے انھوں نے کہا یہ غلطی نہیں بلکہ سرکاری افسران نے جان بوجھ کر کیا ہے۔
ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ149سے اس بار 10ہزار ووٹر س کے نام غائب کردیئے گئے جس کا سبب یہ لوگ اپنے رہائشی پتہ پر موجود نہیں ہیں بتایا جارہا ہے ۔ اس بات کو لیکر شہر یوں میں بڑھتی بے چینی کو دیکھتے ہوئے قائد کونسل مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق رکن و این سی پی مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری سید علی اشرف کی قیادت میں کارپوریٹر ظفر نعمانی، عشرین راوت، ابراہیم راوت، پرویز خان و دیگر نے مقامی ایم ایل اے و کابینی وزیر برائے ہاوسنگ ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس بات کی شکایت کی جس پر کابینی وزیر نے اس محکمہ کے چند ذمہ داران سے فون پر بات کی اور میڈیا میں اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن کے نام ووٹنگ لسٹ سے غائب کئے گئے ہیں میں ان میں سے کئی لوگوں سے ملا و بات کیا ہوں وہ لوگ اسی پرانے گھر میں آج بھی قیام پذیر ہیں۔ اوہاڈ نے کہا میں اس افسر سے ملنا چاہتا ہوں جو ان دس ہزار کے گھروں پر گیا اور انھیں وہاں نہیں پایا وہ میرے ساتھ چلے میں چلنے کو تیار ہوں اور اس ایڈریس کو کنفرم کرواتا ہوں اور اگر وہ غلط نکلا تو ضلع کلکٹر اس کی ذمہ داری لیں گے کیا؟ جتیندر اوہاڈ نے کہا جب سے مرکز میں بی جے پی آئی ہے تب سے بس یہی کھیل کھیلا جارہا ہے اس سے قبل بھیونڈی الیکشن میں ہزاروں ووٹرس کے نام یا تو غائب کردیئے گئے یاپھر کسی اورجگہ ڈال دیئے گئے اس طرح کا کام ہر اس شہر میں کیا جارہا ہے جہاں مسلم و دلتوں کے ووٹ زیادہ ہوتے ہیں ۔ انھوں نے کھلے لفظوں میں الیکشن کمیشن و ضلع کلکٹر کو کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری بنتی ہے اور ممبرا کلوا کے 10 ہزار وہ نام جو غائب ہوئے ہیں انھیں تلاش کریں و دوبارہ ووٹنگ لسٹ میں بحال کریں ورنہ میں بذات خود اس کے خلاف سڑک پر اترونگا یہ کھیل کہیں اور کھیلنا میرے حلقہ میں نہیں۔ اس سلسلہ میں جتیندر اوہاڈ نے اپنے کارپوریٹروں کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں اعلان کریں جن کا بھی نام اس بار ووٹنگ لسٹ سے غائب ہوا ان سے ملیں اور انکی شکایت جمع کریں ۔ سید علی اشرف نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے وہ تو اوہاڈ صاحب جیسا سیکولر مزاج رکھنے والا لیڈر ہے جو حرکت میں آگئے اور اس پر ایکشن لے رہے ہیں ساتھ ہی انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جل اپنا نام ووٹنگ لسٹ میں تلاش کرلیں۔ کارپوریٹر ظفر نعمانی نے کہا کہ میرے دفتر امرت نگر شادی محل روڈ پر ووٹنگ لسٹ میں نام ڈالنے ایڈریس بدلنے وغیرہ کا کام چل رہا ہے ۔
