ممبئی 4جولائی (یواین آئی) چنددنوں کے دوران ممبئی میں ہونے والی بارشکا زور ہلکا ہوگیا ہے اور گزشتہ بارہ گھنٹے میں شہر میں صرف 4.1ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔دفتر موسمیات کے مطابق 3-5جولائی کے درمیان تیز باری کی پیش گوئی تھی ،لیکن بارش میں نرمی واقع ہوئی ہے اور امکان ہے کہ جمعہ کو بھی بارش ہلکی ہی ہوگی ۔ اس درمیان مضافاتی علاقہ کلیان میں ایک ٹیکنیکل نقص کی وجہ سے سینٹرل ریلوے کی لوکل ٹرینیں بند ہیں اور مسافروںکو سخت دشواری پیش آرہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقہ میں بارہ گھنٹے میں صرف چار اعشاریہ ایک ایم ایم بارش ریکاڈر کی گئی جبکہ منگل کو یہاں 24ایم ایم بارش ہوئی تھی۔جنوبی ممبئی کے قلابہ میں صرف دس ایم ایم بارش ہوئی ہے۔اس درمیان قلابہ میں 623.3 ایم ایم اورسانتاکروز کے مضافاتی علاقے میں 1016.4 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی
ممبئی میں منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 375.2 ایم ایم بارش محض 24گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی جوکہ 45سال کے بعد ممکن ہوا ہے اور منگل صبح سارھے گیاہ بجے سے سارھے پانچ بجے کے درمیان چھ گھنٹے میں 200ایم ایم بارش کا بھی ریکارڈ ہے ،اس سے قبل 26 جولائی 2005کو 24گھنٹے میں 944.2 ایم ایم بارش ممبئی میں ہونے والی ریکارڈ توڑبارش تھی اور ایسا 2جولائی کودوسری بار ہوا ہے ۔