ممبئی,:ملک میں خواتین اور معصوموں کی آبروریزی کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
اب بیحد ہی شرمناک دل دہلا دینے والی خبر مہاراشٹر سے ہے۔ ممبئی کے کرلا علاقے میں ایک 6 سال کی معصوم کا شخص ریپ کیا جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی پہچان کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ معصوم اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔