ممبئی سے سناتنی مسلم بھگت شبنم شیخ ایودھیا کیلئے پیدل روانہ

ممبئی:27/ دسمبر۔( ورقِ تازہ نیوز)۔ ایودھیا میں شری رام مندر کے افتتاح کو لے کر تجسس عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح بھگوان شری رام کی بھکت شبنم شیخ ممبئی سے پیدل ایودھیا جا رہی ہیں۔ اس نے اپنے ساتھ پیٹھ پر بیگ پر شری رام جی کی تصویر کا بینر لگا رکھا ہے، اور شری رام جی کا بھگوا جھنڈا جس پر ان کی تصویر چھپی ہوئی ہے،

وہ گزشتہ 5 دنوں سے ممبئی سے ایودھیا کے پیدل سفر پر ہیں، وہ روزانہ 25-30 کلومیٹر پیدل چل کر 1500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ایودھیا پہنچنے والی ہیں۔ سناتنی شری رام کی یہ مسلم بھکت کا اس وقت سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہو رہا ہے،

بہت سے لوگ اس سناتنی مسلمان شری رام بھکت لڑکی کی حمایت کر رہے ہیں، اور پیدل سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی کئی شری رام بھکت بھی اس پیدل سفر میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایودھیا میں بھگوان شری رام کے مندر کا افتتاح جنوری میں 24 تاریخ کو رکھا گیا ہے ۔ سارے ملک دے ہندو کثیر تعداد میں شرکت کریں گے