ممبئی سے بڑی تعداد میں مزدوروں کی وطن واپسی شروع،مزدوروں کو ستا رہا ہے لاک ڈاؤن کا ڈر

ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔سخت پابندیوں اور ہفتہ میں دو دن لاک ڈاؤن کے سبب پریشان مزدور ایک بار پھر اپنے وطن لوٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں.مزدوروں کو یہ ڈر ستانے لگا ہے کہ لاک ڈاؤن لاگو ہوگیا،تو اس صورت میں یہاں رہنا مشکل ہو جائے گا۔اترپردیش،بہار،جھارکھنڈ اور بنگال کی جانب جانے والی ٹرینوں میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حالات کے مزید خراب ہونے سے پہلے اگر اپنے وطن واپس ہو جاتے ہیں تو بہتر ہے۔وہیں کچھ مزدوروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے مالکوں نے کہہ دیا ہے کہ کام نہیں ہے،اس لئے وہ اپنے وطن لوٹ جائیں۔

Leave a comment