مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ ملک کے کئی اہم سرکاری اداروں کو فروخت کرنے اور پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کے ایشو پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’جہاں ڈال ڈال پر سونے کی چڑیا کرتی ہے بسیرا، وہ بھارت دیش ہے میرا۔ ہمارے ادارے ہماری شان ہیں۔ یہ ہی ہماری ’سونے کی چڑیا‘ ہیں۔ بی جے پی نے وعدہ تو ملک بنانے کا کیا تھا لیکن کام بھارت کے بہترین اداروں کو کھوکھلا کر انھیں بیچنے کا کر رہی ہے۔ افسوسناک۔‘‘
‘जहाँ डाल-डाल पर सोने की चिड़िया करती है बसेरा, वो भारत देश है मेरा।’
हमारे संस्थान हमारी शान हैं। ये ही हमारी ‘सोने की चिड़िया’ हैं। भाजपा ने वादा तो देश बनाने का किया था लेकिन काम भारत के बेहतरीन संस्थानों को खोखला कर उन्हें बेंचने का कर रही है। दुखद।https://t.co/76t7hlxgxN
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 20, 2019
دراصل پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں سرکاری ائیر لائن کمپنی ائیر انڈیا اور سرکاری تیل ریفائنری بھارت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب اشارہ کیا ہے۔ حال ہی میں ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دئیے اپنے ایک انٹرویو میں وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کہا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مارچ تک ائیر انڈیا اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے فروخت کا عمل پورا کر لیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں فروخت کرنے سے اس مالی سال میں 1 لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ وزیر مالیات نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال بھی ائیر انڈیا کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس وقت سرمایہ کار اسے خریدنے میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ائیر انڈیا فروخت نہیں کیا جا سکا۔
سرکاری کمپنیوں کو فروخت کیے جانے کی اپوزیشن لگاتار مخالفت کر رہی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنیاں ہمارے ملک کی پونجی ہیں، ایسے میں حکومت کو اسے فروخت نہیں کرنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ایشو کو پرینکا گاندھی نے اٹھایا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس سرکاری کمپنیوں کو فروخت کرنے اور انھیں پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کا کئی بار مخالفت کر چکی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
