نئی دہلی 12، اپریل ( یواین آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے 996 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9352 ہو گئی اور اس دوران اس انفیکشن کے سبب 51 اموات کے ساتھ مرنےوالوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی ۔
ملک میں اب تک اس کے مجموعی 9352 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ فی الوقت کورونا سے متاثرہ 980 افراد صحت یاب ہو چکے ہیںوزارت صحت کی جانب سے پیر کی شام جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1985 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 149 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد کی موت ہوئی ہے اور 224 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 85 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے مجموعی 1154 متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 1043 افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو افراد کی موت کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے