نئی دہلی: ہندوستان سمیت 180 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے۔ اب تک 2.41 کروڑ سے زیادہ لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8.25 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کی جانیں چلی گئیں ہیں۔ وہیں ہندوستان میں بھی کورونا کے کیسز میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 3310234 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں (بدھ کی صبح آٹھ سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک) کورونا کے 75760 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.
اس اثنا میں ملک میں 1023 کورونا متاثرہ افراد فوت بھی ہو گئے ہیں۔ اب تک 2523771 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور اب تک 60472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بازیابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو یہ معمولی اضافے کے بعد 76.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت شرح 8.19 فیصد ہے۔ 26 اگست کو 924998 کورونا کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 38576510 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔