ملائیشیا پر 27 برس بعد کونسے موذی مرض نے سراُٹھا لیا؟ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

ملائیشیا پر 27 برس
ملائیشیا کے صحت حکام نے 27 سال بعد ملک میں پولیو کے پہلے کیس کا اعلان کیا ہے جس کی تشخیص جزیرہ بورنیو میں 3 ماہ کی بچی میں ہوئی ہے۔

ملائیشیا کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہاشم عبداللہ نے کہا کہ مشرقی ریاست صباح کے علاقے توران سے بچی کو بخار اور اعصابی کمزوری کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔

نور ہاشم کا کہنا ہے کہ اس وقت علیحدہ وارڈ میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہے لیکن تنفس کے لیے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل برائے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بچی میں 6 دسمبر کو پولیو کی تشخیص ہوئی تھی۔گزشتہ 3 دہائیوں سے دنیا میں پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں پولیو کے صرف 33 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ملائیشیا کو 2000 میں پولیو سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا جبکہ ملک میں پولیو کا آخری کیس 1992 میں سامنے آیا تھا۔اس سے قبل فلپائن میں پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جس کی ریاست صباح کے ساتھ مشترکہ سمندری سرحد ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں فلپائن میں تقریباً 2 دہائیوں بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading