کلکتہ /6 جون(یواین آئی)مغربی بنگال میں پہلی مرتبہ ایک عدالت کے دو ججوں میں کرونا وائرس مثبت آیا ہے۔ججوں کے رابطے میں آنے والوں کو ہدایت دی کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی کورنٹائن میں چلے جائیں۔
محکمہ صحت کے مطابق یہ دونوں جج علی پور سیشن و سو ل کورٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ان دونو ں کاایک پرائیوٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ان دونوں ججوں کے رابطے میں آنے والوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے تاہم اب ان لوگوں کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔مغربی بنگال اس وقت 4025مریض زیر علاج ہیں جب کہ کل 7,303.مریض سامنے آچکے ہیں۔بنگال میں اب تک 294افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ 72افراد کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے موت ہوئی ہے مگر وہ کورونا سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔