نئی دہلی:اردو کے معروف شاعر اور مصنف شمس الرحمن فاروقی کا 85 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ کافی وقت سے علیل چل رہے تھے۔
فاروقی آج صبح ہی دہلی سے پرواز کے ذریعے الہ آباد پہنچے تھے، جہاں صبح 11.20 پر ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی تدفین آج یعنی جمعہ کی شام 6 بجے جامعہ کے نزدیک اشوک نگر کے قبرستان میں انجام دی جائے گی۔