
اسلام آباد 26مئی۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز سمیت ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ کے کچھ اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
شائستہ لودھی کی پی آر مینجر غانیہ اسد نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ندا شاہ کے ساتھ عید کے لیے مارننگ شو 15 مئی کو ریکارڈ کروایا گیا تھا جس میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بھی شرکت کی تھی۔ یہ خبر سننے کے بعد ڈاکٹر شائستہ لودھی نے احتیاطاً اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیا جس کی رپورٹ منفی ہے۔تاہم ابھی تک اداکار جوڑے کی جانب سے اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی۔
اس بارے میں مزید کیسز کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے شائستہ لودھی کی پی آر مینجر نے بتایا کہ ’ندا یاسر نے ڈارمہ سیریل میرا دل میرا دشمن کی کاسٹ کو شو پر بلایا تھا۔ جن میں سے علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع اور دونوں میاں بیوی (ندا یاسر اور یاسر نواز) میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔’
ادھر نجی ٹی وی اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مارننگ شو کی ندا شاہ نے اپنی پوری فیملی کا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ندا یاسر، ان کے شوہر اور ان کی بیٹی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے ردعمل اظہار کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کام کرنے والی اینکر رابطہ انعم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’مارننگ شو میزبان ان کے شوہر اور پوری ٹیم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اللہ پاک سب کی حفاظت کرے