گروگرام :ہریانہ کے گروگرام کے ایک گاؤں میں مسلم کنبہ پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہولی کے دن مسلم کنبہ کے گھر میں گھس کر کئی لوگوں نے لاٹھی۔ ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔ دبنگوں نے کنبہ کی خواتین اور بچوں کو تقریبا دو گھنٹے تک گھر کی چھت پر قید کئے رکھا۔ الزام ہے کہ 30 سے 35 دبنگوں نے اس خونی ہولی کی واردات کو انجام دیا ہے۔
بتا دیں کہ ہولی کے دن ہریانہ میں بھونڈسی کے بھوپسنگھ نگر علاقہ میں مسلم کنبہ کے کچھ بچے شام کو تقریبا ساڑھے پانچ بجے گھر کے باہر ہی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ یہ بات دبنگوں کو ناگوار گزری اور دیکھتے ہی دیکھتے 30 سے 35 بدمعاشوں نے شاہد کو بے رحمی سے پیٹنا شروع کر دیا