مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) کی جانب سے ۲۰ واں سالانہ تعلیمی رہنمائی کیمپ گڈکری رنگایتن میں منعقد کیا گیا
۲۵ سال مکمل ہونے پر ادارہ کی خدمات انجام دینے والے افراد کو معین میاں کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔
تھانے (پریس ریلیز)
تھانے کا فلاحی ادارہ مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) کے زیر اہتمام تھانے کے گڈکری رنگائتن ہال میں دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے کیریئر گائڈنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا – جس میں تھانے سمیت ممبرا کوسہ نیز بھانڈوپ کے تقریباً ایک ہزار طلباء نے شرکت کی ۔ اس پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی معین المشائخ شہزادہ شہید راہ مدینہ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف (معین میاں) صاحب قبلہ، سینئر کارپوریٹر نجیب ملا، تھانے ضلع پتر کار سنگھ کے صدر سنجے پیتلے، سابق کارپوریٹر وحیدہ خان، سابق انکیتا شندے، سینئر صحافیوں، اردو ہائی اسکولس کے پرنسپل و اساتذہ و کئی ذمہ دار شخصیات اور ادارہ کے عہدداران و اراکین کے علاوہ متعدد تنظیموں کے عہدداروں نے بھی شرکت فرمائی۔ رہنمائی کیمپ میں شریک طلباء و طالبات کی ماہر تعلیم مبارک کاپڑی نے بہترین انداز میں تفصیلی رہنمائی فرمائی۔
مبارک کاپڑی نے طلباء سے کہا کہ حصول تعلیم کے دوران محنت و لگن کامیابی کی ضمانت ہے- اعلی تعلیم کے لئے کچھ بھی کیجئے، وقت کی قدر کرو دنیا تمہاری قدر کرے گی قوت ارادی سے ہمیں کامیابی ملتی ہے- آئی ای ایس، آئی پی ایس میں داخلہ بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے اس شعبہ سے افراد ہی حکومت چلاتے ہیں – اس کے علاوہ کامرس ،آرٹ اور دیگر شعبوں سے بھی طلبا کی نہ صرف رہنمائی کی بلکہ اپنے چار گھنٹے رہنمائی کے ساتھ طلباء کو نوٹ بک میں درج کرنے کے لئے بھی رہنمائی کی – میوا گذشتہ 25 سالوں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے غریب و مستحق طلباء کی امداد کے علاوہ میڈیکل سینٹر بھی جاری ہے- جہاں شہر کے معروف ڈاکٹروں کی رعایتی فیس میں علاج ہوتا ہے – اس موقع پر حضرت معین میاں اشرف صاحب قبلہ نے ادارہ کی کارگردگی پر خوشی کا اظہار کیا میوا رابوڑی کے تمام اداروں کا ادارہ تصور کیا جاتا ہے – انھوں نے ادارہ کے ساتھ حاضر طلباء و طالبات کی شاندار کامیابی کے لئے دعا کی اور بہتر مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا- اس موقع پر نجیب ملا نے ادارہ کی طویل خدمات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا یہ کیمپ گذشتہ کئی دہائیوں سے طلباء کے لئے تعلیمی کیمپ کا انعقاد کررہا ہے جو قابل ستائش ہے- انھوں نے ادارہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا- تقریب کی صدارت ادارہ کے صدر حافظ عارف انصاری نے کی- ہر سال کی طرح امسال بھی گزشتہ ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اور تھانے شہر میں اول مقام حاصل کرنے پر شیخ ذوبیہ آصف %91.2 کو میمینٹو، گلدستہ شال اور دس ہزار روپے چیک، دوم مقام حاصل کرنے پر نیریکر طوبی شاہد, %91 کو میمینٹو، گلدستہ شال اور سات ہزار روپے چیک، سوم مقام حاصل کرنے پر شیخ رمیضیٰ غلام %90.40 کو میمینٹو، گلدستہ شال اور پانچ ہزار روپے چیک بطور انعام دیا گیا۔ اس تقریب میں میوا کی ویپ سائٹ کا افتتاح حضرت معین میاں اشرف کے ہاتھوں سے کیا گیا- ادارہ کے پچیس سال مکمل ہونے پر ادارہ کے بانیوں نیز اہم ذمہ داران کی بے لوث خدمات کے اعتراف مین ان کو حضرت معین میاں اور دیگر مہمانان کے دست سے حوصلہ افزائی کی گئی جن میں بانی صدر اسمعیل دادن، موجودہ صدر حافظ عارف انصاری، اجمعین شیخ (سابق جنرل سیکرٹری و موجودہ چیرمین مجلس شوریٰ), خازن سید عباس علی، نائب صدر اسمعیل نیریکر، سابق جنرل سیکرٹری کبیر الدین شیخ، مرحوم ضیاء الدین شیخ، مرحوم جاوید شیخ، مرحوم قاسم قریشی، مرحوم انور علی باپے، ڈاکٹر محمد خلیق خان، اعزازی جنرل سیکرٹری آفتاب شیخ شامل ہیں۔ امسال میونسپل کارپوریشن سے میئر ایوارڈ ملنے پر شفیع بورنڈکر پرائمری اسکول کی صدر معلمہ فرحانہ شیخ اور میونسپل اردو اسکول کے معلم عقیل شیخ کی اور بی این باندوڈکر سائنس کالج کی پروفیسر تنظیم شیخ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کیے جانے پر پذیرائی کی گئی۔ میوا کے زیر اہتمام چلنے والے پالی کلینک و ڈائگنوسٹک سینٹر میں رعایتی فیس پر اپنی خدمات انجام دینے والے 18 ڈاکٹرس کو بھی میمینٹو دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔ نظامت کے فرائض ادارہ کے جنرل سیکرٹری آفتاب شیخ نے انجام دیے۔ اس موقع پر مقصود باپے، حمید اللہ شیخ، فاروق کھتری، فرحان صدیقی، اکرم بنے خان، فیض شیخ، عبدالسعید شیخ، سید عثمان پیر و کثیر تعداد میں ذمہ داران موجود تھے۔ حافظ عارف انصاری کے رسم شکریہ کے ساتھ اس پروقار تعلیمی کیمپ کا اختتام ہوا-
