پٹنہ: بہار کی ویشالی پولیس نے جمعرات کو بجرنگ دل کے ضلع صدر آرین سنگھ کے خلاف سماج میں ‘فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔آرین سنگھ کو تین دن قبل حاجی پور کے علاقوں میں ’باسہا‘ بیل کے ساتھ سنتوں کا روپ دھارنے والے چھ افراد پر وحشیانہ حملہ کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔
آرین سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے اور ان پر وحشیانہ حملہ کیا۔ انہوں نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ بعد میں انہوں نے ان (مسلم نوجوانوں) کو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔
اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، ویشالی (صدر) کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) راگھو دیال نے کہا: "ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کدم گھاٹ سے کچھ لوگوں کو پکڑا گیا اور لوگوں کے ایک گروپ نے ان پر وحشیانہ حملہ کیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ہم نے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔