
اسلام آباد: پاکستان پر فائنانشیل ٹاسک فورس کے بڑھتے دباؤ کے سبب عمران حکومت کو دہشت گردانہ نیٹ ورک اور ٹیرر فنڈنگ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔ پاکستانی حکومت کے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر اور ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی پر سختی دکھانے کے بعد اب داود ابراہیم بھی ڈرا ہوا نظر آرہا ہے۔ پاکستان میں بڑھتی سختی کے بعد داود ابراہیم نے اپنی فیملی کے خاص اراکین کو پاکستان سے باہر شفٹ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، داود ابراہم کا بیٹا اور دو چھوٹے بھائیوں کے بچوں کو احتیاطا پاکستان سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق، داود ابراہیم کا چھوٹا بھائی مستقیم علی پہلے سے ہی دبئی میں مقیم ہے۔ وہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر میں ڈی کمپنی کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ مستقیم علی کی متحدہ عرب امارات میں گارنمنٹس فیکٹری ہے۔ مبینہ طور پر وہ ڈی فیملی کے ان قریبی رشتہ داروں کی دیکھ بھال کرتا ہے، جنہیں حال ہی میں کراچی سے دبئی بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ علاقے میں رہنے والا داود ابراہیم کا بھائی انیس ابراہیم کا بھی گزشتہ دو ہفتوں سے پتہ نہیں ہے۔ داود ابراہیم کا خاص اور اس کا وصولی کا کام سنبھالنے والا چھوٹا شکیل بھی ان دنوں کہیں پوشیدہ ہے۔ اس سے پہلے داود ابراہیم نے اپنی بڑی بیٹی ماہ رخ کے لئے پرتگالی پاسپورٹ کا انتظام کیا تھا۔ ماہ رخ کی شادی پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد کے بیٹے جنید سے ہوئی ہے۔ داود ابھی کراچی سے اپنا کاروبار چلا رہا ہے۔
داؤد کے بھائی کے بچے بھی بھیجے گئے.
1993 میں ہوئے ممبئی دھماکہ کے معاملے میں ملزم انیس ابراہیم نے ڈی کمپنی کا کاروبار دیکھنے کے لئے پہلے ہی اپنے بچوں کو مڈل ایسٹ کے ممالک میں شفٹ کردیا تھا۔ ابھی وہ سندھ صوبہ کے کوٹلی انڈسٹریلل علاقہ میں مہران پیپر مل کا کام دیکھتا ہے۔ یہ مل کراچی سے 154 کلو میٹر دور ہے۔ پاکستان کی انٹر سروسیز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) کی سرپرستی میں اس پیپر مل میں مبینہ طور پر جعلی ہندوستانی کرنسی کی چھپائی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے امریکی ایجنسی ڈپارٹمنٹ آف ٹریزری آف آف فارین اسیسٹس کنٹرول نے پاکستانی حکومت سے اس پیپر مل کو بند کرانے کے لئے کہا تھا۔
واضح رہے کہ داؤد ابراہیم کے بھائی نورالحق کی پاکستان میں موت ہوچکی ہے۔ اس کے سب سے بڑے بھائی صابر احمد کی 1981 میں ممبئی میں گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ صابراحمد کی فیملی بعد میں پاکستان چلی گئی اور داود ابراہیم کی دیکھ ریکھ میں رہ رہا تھا۔ اس کے علاوہ ڈان کا بیٹا معین علی اکثر لندن میں آتا جاتا ہے۔ اس نے برطانیہ کے مشہور تاجر کی بیٹی سے شادی کی ہے۔ وہ بیوی کے ساتھ 2019 تک کراچی میں داود کے کلفٹن بنگلے میں رہ رہا تھا۔ معین کراچی، لاہور اور دبئی میں ڈی کمپنی کے اربوں روپئے کے ریئل اسٹیٹ کاروبار کو سنبھالتا ہے۔