مسجد حرام: تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے لیے 12 ٹیمیں دن رات مصروف

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام کی تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے واسطے 12 سے زیادہ ٹیموں کو مختص کیا ہے۔ ان ٹیموں میں شامل مرد اور خواتین کارکنان کی تعداد 4000 ہے اور یہ شفٹوں میں پورے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ یہ 12 ٹیمیں درج ذیل ہیں:

1. تعمیراتی عناصر کی ٹیم
یہ ٹیم مسجد حرام کے اندر تمام تعمیراتی اجزاء کی تطہیر پر مامور ہے۔ صفائی اور چمکانے کے لیے مناسب مواد استعمال میں لایا جاتا ہے۔

2. پیتل سے متعلق ٹیم
یہ ٹیم حجرِ اسماعیل اور مقام ابراہیم علیہ السلام کے فانوسوں اور قرآن کے شیلفوں، روشنی کے ستونوں، پیتل کے اسپیکروں اور صحنوں میں نصب پیتل کی اشیاء کی صفائی اور انہیں چمکانے پر مامور ہے۔

3. قالینوں کی دھلائی کی ٹیم
یہ ٹیم مسجد حرام کے تمام قالینوں کو دھونے ، خشک کرنے ، استری کرنے اور پھر قالینوں کے لیے مخصوص مادے سے معطر کرنے پر مامور ہے۔

مسجد حرام میں صفائی
4. سیڑھیوں اور برقی زینوں کی ٹیم
یہ ٹیم مسجد حرام میں سیڑھیوں اور برقی زینوں کی دھلائی اور صفائی پر مامور ہے۔ اس کام کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کے لیے مخصوص مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

5. لائٹ ہاؤسوں کی ٹیم
یہ ٹیم لائٹ ہاؤسوں کی صفائی ستھرائی پر مامور ہے۔ اس مقصد کے لیے ریگ مال کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

6. کمپاؤنڈوں کی ٹیم
یہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کمپاؤنڈوں کی صفائی انجام دیتی ہے۔

7. چھتوں کی ٹیم
یہ ٹیم مسجد حرام میں چھتوں کی دھلائی کے علاوہ ستونوں اور اس میں موجود المونیم کی تنصیبات کی صفائی پر مامور ہے۔

8. ہنگامی ٹیم
یہ ٹیم کسی بھی مطلوبہ اضافی کام کو انجام دینے پر مامور ہے خواہ وہ حرم مکی کے اندر ہو یا اس کے باہر، تاکہ حرم کی صفائی کے لیے مختص کارکنان کو ان کی جگہ سے نہ ہٹایا جائے۔

9. پائیدان کی ٹیم
یہ ٹیم حرم مکی کے اندر اور اس کے باہر پلاسٹک کے پائیدان کو دھونے اور پھر خشک کرنے کے بعد دوبارہ سے بچھانے کا کام انجام دیتی ہے۔

10. سامنے کے حصوں کی صفائی کی ٹیم
یہ ٹیم مسجد حرام کے سامنے کے حصوں کی صفائی پر مامور ہے۔ ٹیم کے کارکنان داخلی راستوں پر سبز کھپریلوں کی صفائی کرتے ہیں اور انہیں پانی سے دھوتے ہیں۔

11. کُولروں کی ٹیم
یہ ٹیم مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں موجود پانی کے کولروں کی صفائی کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے اطراف کی گرلوں کو ہٹا دیا جاتا ہے۔

12. قالینوں کی صفائی کی ٹیم
یہ ٹیم مسجد حرام کے اندر اور باہر موجود قالینوں کی صفائی انجام دیتی ہے۔ علاوہ ازیں قالینوں کو مسجد کے اندر اور باہر منتقل کرنے کا کام بھی اسی ٹیم کا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading