مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ دُنیا کا مقدس ترین شہر ہے . مسجد الحرام میں واقع خانہ کعبہ کی حُرمت تمام مسلمانوں کو اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے .ہر دور میں مکہ مکرمہ کی تقدیس کا خیال رکھتے ہوئے یہاں پر بے حیائی کو سختی سے روکا گیا ہے. تاہم گزشتہ چند سال سے مکہ اور مدینہ میں ایسے شرمناک واقعات پیش آنے لگے ہیں ، جن کی وجہ سے اُمت مُسلمہ کے دل بہت دُکھی ہیں.
دو روز قبل بھی مسجد الحرام سے تھوڑے فاصلے پر ایک سعودی لڑکی نے بے حیائی کا ایسا شرمناک مظاہرہ کیا ہے جس پر سعودی عوام شدید غم و غصے کا شکار ہے. عربی ویب سائٹ الوطن کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک سعودی لڑکی خانہ کعبہ کے احاطے سے کچھ دور واقع الشوقیہ روڈ پر نامناسب لباس پہن کر آ گئی. شراب کے نشے میں دُھت اس بدبخت لڑکی نے یہ بھی نہیں سوچا کہ وہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ اور مقدس ترین مقام خانہ کعبہ سے چند سو میٹر کی دُوری پر کھڑی ہے. سعودی لڑکی کافی دیر تک وہیں کھڑی شرمناک انداز میں رقص کرتی رہی. جس پر وہاں موجود لوگ شدید مشتعل ہوئے. پولیس کواس واقعے کی اطلاع دی گئی،
امس في ممشي الشوقيه في مكه بلد الله الحرام…..الله يهديها هذه لاتقصد رياضة بعملها هذا في مكة اكلمك ما في جوار بيت الله الحرام لكنها تنشر العهر لغيرها شوفوا حركاتها وجسمها تم اختيارها بعناية …اللهم من أراد هذا البلد المبارك بشر اجعل كيده في نحره وتدبيره تدميره/ الزعيم pic.twitter.com/nLKrUv86Ca
— طاهر الاسد المنيفي ؛ (@alza3em_taher) August 26, 2020
جس نے چند منٹ بعد موقع پر پہنچ کر شراب کے نشے کے زیر اثر لڑکی کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا اور اس پر بے حیائی کے الزام کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا.
اس شرمناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے. جس میں لڑکی کو گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور چُست کالے ٹراؤزر میں غل غپاڑہ کرتے اور رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے. سعودی لڑکی کی سرعام بے ہودہ حرکات کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا. ڈرائیورز بھی گاڑیاں روک کر یہ تماشا دیکھتے رہے جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا. سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے.