مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا استعفیٰ

نئی دہلی: 7جولائی۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کچھ دیر پہلے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اس کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ نقوی کی راجیہ سبھا کی میعاد کل ختم ہونے والی تھی۔ ایسی بھی اطلاع ہے کہ بی جے پی نقوی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔ یہ بھی بحث ہے کہ جے ڈی یو کوٹہ کے وزیر آر سی پی سنگھ بھی عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ آر سی پی سنگھ کو ان کی پارٹی جے ڈی یو نے راجیہ سبھا نہیں بھیجا ہے۔

اس سے پہلے مختار عباس نقوی، آج بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) صدر جے پی نڈا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ملک اور عوام کی خدمت میں نقوی کے تعاون کی تعریف کی تھی۔آر سی پی سنگھ کے تعاون کی بھی تعریف کی گئی۔ وزیر اعظم کی طرف سے دونوں رہنماؤں کی تعریف کو اس بات کے اشارے کے طور پر بھی دیکھا گیا کہ یہ دونوں مرکزی کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔