مرکزی ملازمین کے لئے آروگیہ سیتو ایپ لازمی

نئی دہلی، 29اپریل (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نپٹنے کے اقدامات کے تحت اپنے تمام ملازمین کو اپنے فون میں آروگیہ سیتو ایپ فوری طورپر ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عملہ، شکایت اور پنشن امور کی مرکزی وزارت نے آج ایک ہدایت جاری کرکے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی سائکل کو توڑنے کے لئے اس کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام حکام اور ملازمین، جن میں کانٹریکٹ ملازم بھی شامل ہیں، کو آروگیہ سیتو ایپ فوری طورپر اپنے فون میں ڈاون لوڈ کرنی ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading