مراٹھواڑہ میں کورونا کیسز میں اضافہ

اورنگ آباد، 6 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جمعہ کی صبح تک مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس کے 498 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

صحت کے افسران نے جمعہ کے روز دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران وبا کی وجہ سے مزید نو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تمام آٹھ اضلاع کے صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، سب سے خراب صورتحال بیڑ کی ہے جہاں 89 نئے کیس درج ہوئے اور چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں کورونا کے 108 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور دو کی موت ہوئی ہے، پربھنی میں 25مریض، دو کی موت،جالنہ میں 97 نئے معاملے اور ایک موت ، عثمان آباد میں 59 نئے معاملے اور ایک کی موت، ناندیڑ میں 51 نئے کیس اور ایک موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لاتور، پربھنی اور ہنگولی میں بالترتیب 59، 22 اور 13 متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس دوران ریاست بھر میں 5246 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 117 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 17.03 لاکھ ہوگئی۔ تاہم پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 11277 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور اس وائرس پر فتح پانے والے افراد کی تعداد 15.51 لاکھ ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 44804 ہوگئی ہے۔ ریاست کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں 1.06 لاکھ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading