مدھیہ پردیش میں کانگریس نے نئی حکومت سازی کا دعوی پیش کیا

بھوپال :مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنرآنندی بین پٹیل سے ملاقات کر کے نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا اور اس سے متعلق خط بھی انہیں سونپا۔ کمل ناتھ نے خط سونپنے کے بعد راج بھون کے باہر میڈیا کو بتایا کہ کانگریس کے ساتھ کل 121 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس سلسلے میں معلومات گورنر کو سونپ دی گئی ہے۔اس سے پہلے کمل ناتھ ،سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا ،دگوجے سنگھ اوردیگر لیڈران بھی راج بھون پہنچے۔ راج بھون کے باہر کانگریس کے حامیوں کی بھیڑ جمع ہے جو اپنے لیڈروں کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔کمل ناتھ کی کانگریس وفد کے ساتھ آنندی بین پٹیل سے ملاقات، نئی حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔اس سے پہلے کمل ناتھ ،سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا ،دگوجے سنگھ اوردیگر لیڈران بھی راج بھون پہنچے۔امید ہے کہ گورنر نئی حکومت کی تشکیل کے لئے جلد ہی کانگریس کو مدعو کریں گی۔ وہیں دیر شام تک نئی حکومت کے وزیراعلی کے نام کے سلسلے میں بھی حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد نئی حکومت کے حلف برداری کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading