ممبئی:12ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)دار العلوم عزیزیہ میرا روڈممبئی کے سینئر استاد اور ناظم دفتر مولانا عبد الخالق صاحب کا سہ پہر عصر کے وقت اچانک انتقال ہوگیا۔مولانا موصوف ایک عرصے سے ذیابیطس کے مریض تھے،لیکن نہایت پابندی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں منہمک رہتے تھے،آج بھی انہوں نے حسب معمول تمام کام انجام دیئے اور عصر کی نماز کی تیاری کر رہے تھے کہ وقت موعود آپہنچا۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مولانا محمد عارف عمری استاد دارالعلوم عزیزیہ و ناظم شعبہ نشر و اشاعت جمعیةعلماءمہاراشٹر نے مولانا موصوف کے انقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعیةعلماءمہاراشٹر کی تمام ذیلی اکائیوں سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے ۔