مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنی اردو پرائمری اسکول ناندیڑ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

ناندیڑ :آج 15 اگست 2025 کو ناندیڑ سے متصل آلو پیاز مارکیٹ کے پیچھے ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کرنے کے بعد ادارے کے طلباء نے ملک کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کا ذکر کیا اور ہماری آنیوالی نسل کو ملک کی آزادی میں حقیقی کردار ہمارے علماءکرام ودانشوران مسلم سیاسی شخصیات کا رہا یہ بتانا بہت ہی ضروری ہے اور طلباء نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ اس ملک میں ہمارا حق اتنا ہی ہے جتنا برادران وطن کا ہے طلباء نے اردو مراٹھی انگریزی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

واضح رہیکہ اس ادارے میں طلباء کو دونوں تعلیم یعنی شعبہ دینیات شعبہ ناظرہ شعبہ حفظ کے علاوہ حکومت مہاراشٹرا کے نصاب کے مطابق پرائمری اسکول کی تعلیم بھی مفت دی جاتی ہے چونکہ ہمارے نونہالوں کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ادارے کے بانی و مہتمم حافظ وقاضی محمد رفیق اشاعتی حافظ محمد ایوب حافظ نوشاد حافظ سمیر و دیگر معززین شریک تھے
اس طرح کی اطلاع ادارے کے مدرس حافظ محمد ایوب نے پریس کو دی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading