ناندیڑ:زین انگلش پبلک اسکول میں یومِ آزادی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ:آج صبح 8:40 بجے زین پبلک اسکول، رحمت نگر، ناندیڑ میں 15 اگست یومِ آزادی اور ثقافتی پروگرام نہایت شاندار انداز میں منایا گیا۔ پرچم کشائی کی سعادت آئیڈیل پروگریسیو اور زین پبلک اسکول کے صدر جناب ڈاکٹر شیخ عبد الحمید صاحب نے حاصل کی۔

اس موقع پر نائب صدر جناب ڈاکٹر قاضی صلاح الدین، سیکریٹری جناب محمد خلیل الدین زین الدین، رکن کمیٹی ریٹائر لیکچر محمود سر، نوید احمد قریشی، مخدوم پاشاہ صاحب، محمد علی سر ہند کپیوٹر، اور ڈاکٹر اکرم ایڈووکیٹ نوید پٹھان ٫رشید پٹیل صاحب بھی موجود تھے۔ خاص بات یہ رہی کہ نائب صدر این سی پی ناندیڑ سٹی جناب صابر چاؤش قُیوم باغبان اور ان کے ساتھی بھی اور رسول خان پٹھان نائب صدر ناندیڑ سٹی کانگریس کمیٹی و محمد محسن سوشل ورکر شریک ہوئے اور یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔


پرچم کشائی کے تلاوت قرآن مفتی اظہارالحق قاسمی صاحب نے نے کی اِس کے فوری بعد اسکول کے ننھے منے طلبہ و طالبات (نرسری، ایل کے جی، یو کے جی) نے حب الوطنی کے گیت، مکالمہ بازی، ڈریس مقابلہ (گاندھی، نہرو، بھگت سنگھ، بریگیڈیئر عبد الحمید وغیرہ کے کردار) اور دیگر فنکارانہ مظاہرے پیش کیے۔

بعد ازاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو معاشرہ کے اراکین اور مہمانِ خصوصی ریٹائر ہیڈ ماسٹر جاوید سر حسن زما سر معلمہ شاہانہ کوثر و سہانہ میم کے ہاتھوں انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر نوید سر نے اظہارِ تشکر پیش کیا اور نظامت کے فرائض مس خدیجہ میم نے انجام دیے۔ طلبہ کو تیاری کروانے میں محترمہ ماحین میم اور فرحین میم نے اہم کردار ادا کیا۔ اس پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے منتظم محمد عمیر اور ان کے ساتھی شیخ فرقان کا خصوصی تعاون شامل رہا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading