محبت کی سمجھوتہ ایکسپریس چلی اور پاکستانی دلہن ہندوستانی دلہے کو مل گئی

نئی دہلی ۔ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے درمیان پنجاب کے ایک شخص نے اپنی پاکستانی دلہن کے ساتھ شادی کرلی ہے ۔ دونوں کی لو اسٹوری 2016 میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب 27 سال کی کرن چیما ایک شادی میں شریک ہونے کیلئے پٹیالہ آئی تھیں ۔کرن پاکستان کے پنجاب خطہ کے سیالکوٹ کی رہنےو الی ہیں ۔ یہاں ان کی ملاقات 33 سالہ پلویندر سنگھ سے ہوئی۔

دونوں کے درمیان محبت ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ شادی کی تیاریاں ایک ہفتہ پہلے ہی شروع ہوگئی تھیں ، لیکن پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ، جس کی وجہ سے شادی کے پروگرام کو روکنا پڑگیا ۔ سمجھوتہ ایکسپریس کی سروسز بند ہونے اور ائیر ٹکٹ کو رد کرنے کے بعد تقریبا طے ہوگیا تھا کہ شادی ملتوی کرنی پڑے گی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading