متحدہ عرب امارات کا پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان

دبئی: یواے ای حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسمبر کیلئے سپر 98 پٹرول کی قیمت 2.8 درہم سے کم کر کے 2.77 درہم کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل 95 پٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کر کے 2.66 درہم ہو گئی ہے ۔مزید برآں ای پلس 91 پٹرول آئندہ ماہ 2.61 درہم فی لیٹر کی بجائے صارفین کو 2.58 درہم فی لیٹر ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.81 درہم کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر وصول کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading