کنوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 سالہ شیخ راشد کی موت

کنوٹ (اکرم چوہان):- کنوٹ سے متصل موضع چکھلی کے نائب سرپنچ کے 16سالہ لڑکے و دسویں جماعت کے طالب علم شیخ راشد کی آج دوپہر آسمانی بجلی گرنے سے جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی،
آج ہوئی زوردار بارش میں چار دوست اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہے تھے اچانک آسمان سے زوردار آواز کے ساتھ بجلی شیخ راشد کے جسم پر گرنے سے جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی،باقی 3 لڑکے صحیح سلامت رہے

،اس چھوٹے عمر میں موت خبر سے پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔شیخ راشد کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ مغرب ادا کی جائیگی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading