متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں پہلے سفارتخانے کے ساتھ ساتھ دبئی میں قونصل خانے کا افتتاح بھی کردیا ہے . خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نئے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ دو روزہ دورے پر متحدہ امارات میں موجود ہیں جہاں انہوں نے منگل کو ابوظبی میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کیا اور آج دبئی میں بھی ایک قونصل خانے کا افتتاح کیا .

  وزیر خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظبی میں امارات کے وزیر ثقافت و نوجوانان کے ہمراہ اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کردیا. گزشتہ سال متعدد عرب ریاستوں نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ اسرائیلی کابینہ کے کسی وزیر کا خلیجی ریاست کا پہلا باضابطہ سرکاری سطح کا دورہ ہے.

یہ دورہ دو ہفتے قبل تشکیل دی گئی نفتالی بینیٹ کی نئی اسرائیلی حکومت کے لیے خلیجی و عرب ممالک سے سفارتی تعلقات استوار کرنے کا بھی اہم موقع ہے. ابوظبی میں سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، ہم کہیں نہیں جا رہے اور مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading