سولاپور:یکم نومبر (راست)منشی توصیفی کمیٹی سولاپور کی جانب سے سال 2025کا بے نظیر لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ مہاراشٹر کی مشہور و معروف ماہر تعلیم و علمی و ادبی شخصیت اور آن لائن رسالہ تعلیم و تر بیت ناندیڑ کے (مدیر اعلی ) رسالہ ’’منادی‘‘ نئی دہلی کے مدیر محترم المقام جناب عبدالملک نظامی صاحب کی تعلیمی ،ادبی، سماجی خدمات کے ساتھ اساتذہ کی تربیت کار ورکن لسانی کمیٹی بال بھارتی پونے ،رکن نصابی کمیٹی ایس سی ایی آرٹی پونے اور صحافی خدمات کے اعتراف کے ضمن میں شہر سولاپور بمقام اردو گھر بتاریخ 09/نومبر2025 کو معزز ادب نواز شخصیات کی موجودگی میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازہ جائے گا۔
اس ایوارڈ کے لیے آپ کا نام تفویض ہونے پر ساری ریاست کے اردو اساتذہ و صحافی اور دوست احباب نے جناب عبدلملک نظامی صاحب کو مبارکبادی کے پیغامات ارسال فرما رہے ہیں۔