مانسون کیرالا میں دستک دے چکا ہے’اندرون دو یوم مہاراشٹرکے سبھی اضلاع میں بارش یقینی

download (1)نئی دہلی:30۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)آج ہفتہ 30 مئی کو مانسون نے کیرالا میں دستک دے دی ہے ۔ مغربی ساحلی علاقوں کے ساتھ ملک کی ریاستوں میںبارش ہورہی ہے ۔ کئی ریاستوں میں گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔کیرالا میں جنوب مغربی ہوائیں بہت زیادہ سرگرم ہوگئی ہیں۔ یہ ہوائیں اپنے ساتھ مانسون کے بادل لے آتی ہے ۔ شمال اور مشرقی بھارت میں بارش ہونے سے یہاں کے عوام کو لُو سے نجات ملی ہے۔

موسم ویب سائٹ اسکائی میٹ نے بتایا کہ لکشدیپ سے جوطوفان اٹھاہے وہ شمال مشرق کی جانب سے بڑھ رہا ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیرالا کے اندر اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میںکہیں ہلکی اور کہیں شدید بارش ہوگی ۔ مہاراشٹرمیں اب بارش کی سرگرمیاں دیکھائی دی جائیں گی ۔ کونکن ‘ مغربی مہاراشٹر ]مراٹھواڑہ اور ودربھ میں آئندہ ایک دو دنوں میں بارش شروع ہو جائے گی ۔ بھارتیہ موسم محکمہ کی اطلاع کے مطابق 2جون تک مہاراشٹر کے سبھی اضلاع میں قبل ا ز مانسون بارش ہوگی ۔ اس کے بعد 7 جون سے ریاست میں مانسون کی بارش ہوجائے گی ۔اسی کے ساتھ ریاست کے عوام کوشدید گرمی اورر لو سے نجات ملے گی ۔