مالیگاؤں: مفتی اسماعیل کیخلاف نازیبا کلمات کی پوسٹ وائرل کرنے والوں کی مذمت

کانگریس پارٹی کے لیڈران نے ہمیشہ ایسی حرکت کرنیوالوں کی مخالفت کی ہے

مالیگاؤں شہر کے مختلف واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر کسی انصاری نعمان حنفی نے مفتی اسماعیل قاسمی کے تعلق سے نازیبا پوسٹ وائرل کی ہے.مالیگاؤں شہر کانگریس میڈیا سیل، کانگریس پارٹی کے لیڈر جناب شیخ رشید صاحب،قائد نسل نو آصف شیخ رشید اور انجمن محبان آصف شیخ رشید کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر شیخ رشید صاحب اور آصف شیخ رشید صاحب نے ہمیشہ ذاتیات پر لکھنے اور بولنے کی مخالفت کی ہے لیکن اگر کچھ لوگ فیک آئی ڈی کے ذریعہ شہر میں فتنہ وفساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تو کانگریس پارٹی ایسی کوشش کرنیوالوں کی مذمت کرنے کیساتھ ہی قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں.

محمدصابر گوہر
ترجمان و میڈیا انچارج
مالیگاؤں شہر(ضلع)کانگریس کمیٹی۔مالیگاؤں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading