مالیگاؤں اسمبلی حلقہ 114 میں الیکشن دوبارہ کرنے کا مطالبہ

رکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں موقر وفد کی دھولیہ کلکٹر سے ملاقات

مالیگاؤں(عامر ایوبی / پریس ریلیز) : مالیگاؤں دھولیہ حلقہ پارلیمنٹ میں کم پولنگ ہوسکتی اس کی وجہ موجودہ ایم ایل اے آصف شیخ نے یہ بتائی کہ پولس اور سرکاری محکمہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے ایسا ہوا اس بات کو لیکر موصف نے مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ الیکشن کرایا جائے اس ضمن میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آج شام چار بجے رکن اسمبلی قائد نسل نو آصف شیخ رشید کی قیادت میں ایک وفد نے دھولیہ ضلع کے نائب ضلع کلکٹر سنجے کائیگواڑ سے ملاقات کی اور ایک مطالباتی میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا گیا کہ لوک سبھا دھولیہ حلقہ انتخاب کے مالیگاؤں اسمبلی سینٹرل حلقہ 114 کا الیکشن دوبارہ ہونا چاہیے

کیونکہ آصف شیخ رشید صاحب نے بتایا کہ مالیگاؤں اسمبلی سینٹرل حلقہ 114 میں لوک سبھا چناؤ میں ووٹوں کا تناسب کم رہا اس کے لئے ریاستی BJP سرکار اور سرکاری مشنری نے مالیگاؤں پولس اور محصول کا استعمال کیا اس وجہ سے رائے دہندگان میں خوف و دہشت کا ماحول رہا ہزاروں افراد کا نام ووٹرس سلپ سے حذف کئے گئے تاکہ مالیگاؤں میں ووٹوں کا تناسب کم ہو اور BJP کا امیدوار کامیاب ہو انھوں نے اس طرح کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر میں دوبارہ الیکشن کیا جائے اس وفد میں دھولیہ جمعیتہ علماء کے مولانا عبدالاحد اسعدی، صابر گوہر، عبدالقیوم ،جمال شیخ، عبدالحفیظ انصاری، شکیل شاہ، زینو الدین پٹھان وغیرہ افراد شامل تھے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading