لڑکیوں سے ہے دلچسپی، اس شخص نے انجیکشن لگواکر خود کو بنا لیا ایسا’دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

چیک ریپبلک کے برینو سے آنے والے چھبیس (26) سال کے ہونزا سمسا زیادہ زے زیادہ باربی ڈال جیسا دکھنا چاہتے ہیں . یہ ٹیک ایکسپرٹ (Tech Expert) لڑکیوں جیسا نظر آنے کیلئے ہیلز (heels) پہننا پسند کرتا ہے، نقلی پلکیں (eye lashes) اور ہیئر وگ بھی پہنتا ہے لیکن ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ اندر سے مرد ہی ہیں اور (Simsa Honza) کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی دلچسپی لڑکیوں میں ہی ہے .ہونزا کام پر جانے کے لئے آفس اسٹینڈرڈ ڈریسز میں لڑکیوں کی ڈریسز اور اونچی ہیل کی سینڈل ہی پہنتے ہیں.
ہونزا سمسا اپنے خالی وقت میں نقلی پلکوں ، اونچی ایڑھی کی سینڈل ، جوتیوں اور رنگ .برنگی وگ پہننا پسند کرتے ہیں.
ہونزا سمسا پلاسٹک کی گڑیا یعنی باربی ڈال جیسے نظر آنے والے لک کو پسند کرتے ہیں اور اپنی اصل زندگی میں بھی ویسے ہی نظر آنا چاہتے ہیں.
ہونزا سمسا کا دعویٰ ہے کہ وہ ا س کے لئے 2017 سے ہی انجیکشن اور تھیریپی لے رہے ہیں اور اب تک تقریبا چوودہ (14) لاکھ روپئے اس پر خرچ کر چکے ہیں.
آپ بتادیں کہ ان کے ہونٹوں ، گالوں اور ٹھوڑی پر ہر مہینے کچھ انجیکشن لگائے جاتے ہیں جس سے ہونزا سمسا کا لک برقرار رہے. فی الحال اس کے چہرے پر 90 ملی فلر ہے .ہونزا سمسا کے ایک اس کام میں ماہر دوست نے انہیں کچھ انجیکشن مفت میں بھی دئے ہیں.
اپنے لڑکیوں کے کپڑوں، ہیل سینڈل ، نقلی پلکیں اور ہیئر وگ کے شوق کے باوجود ہونزا اس بات پر زور دیتے ہیں وہ اندر سے مرد ہی ہیں لیکن فی الحال انہیں اپنے انداز کے چلتے گرل فرینڈ ڈھونڈنے میں مشکل آ رہی ہے. ہونزا سمسا بار . بار کہتے ہیں کہ ان سارے شوق رکھنے کے باوجود میری جنسی دلچسپی لڑکیوں میں ہی ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading