لوک سبھا میں وقف ترمیمی قانون منظور ،اب راجیہ سبھا میں پیش ہوگا

حیدرآباد: لوک سبھا میں 12 گھنٹے کی طویل گرماگرم مباحث کے بعد وقف (ترمیمی) بل۔2024 اور مسلمان وقف (تنسیخ) بل نصف شب منظور کر لیے گئے۔ وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجو نے آج یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا تھاجس کو288-232 کے فرق سے منظور کرلیا گیا۔

مباحث نہایت ہی دقیق اور سنجیدہ نوعیت کے تھے تاہم ایوان میں عددی قوت ہی غالب رہی اور حکومت کو حاصل اکثریت کے بل بوتے پر بل کو منظوری دے دی گئی۔ یہ بل رات تقریباً 2 بجے منظور کرلیا گیا۔

یہ بل توقع ہے کہ کل یا پرسوں راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ ترمیم شدہ بل میں متنازع شقوں میں سنٹرل وقف کونسل اور وقف بورڈز میں دو غیر مسلم ارکان کی لازمی شمولیت شامل ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading