لشکرطیبہ سے تعلق کے الزام میں 21سالہ طالبہ گرفتار

کلکتہ 20 مارچ (یواین آئی)کلکتہ کے ایک مشہور کالج میں ایم اے کی فرسٹ سال طالبہ کو لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


21سالہ تانیہ پروین جو عربک ایم اے کی طالبہ تھی کو اس کے گھر بشیر ہاٹ کے بادوریا سے گرفتار کیا گیا ہے
کلکتہ پولس ٹاسک فورسیس کے مطابق اس کے موبائل فون پر پاکستان سے کال آتارہتا ہے۔پولس نے بتایا اس کے پاس سے دو موبائل فون اور ڈائری برآمد کیا گیا ہے۔باراسات کی عدالت میں پیش کرکے 14دن کیلئے پولس حراست میں دیدیا گیا ہے۔


اسپیشل ٹاسک فورسیس کے انسپکٹر جنرل اجے نند ن اور آئی جی سے سدھارکر نے پروین سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ان دونوں نے کہا کہ ا ن کے پاس اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ وہ سازش اورملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔افسران نے کہا کہ لڑکی کے خلاف جو ثبوت ہے اس وقت ہم میڈیا میں پیش نہیں کرسکتے ہیں۔بادوریہ کے موالی پور کے لوگوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی طالبہ رہی ہیں اور ہائی مدرسہ میں 80فیصد نمبر حاصل کیا تھا۔