
لاہور۔گذشتہ رات لاہور کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون تیس جون تک جاری رہے گا۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاون لاہور کے ان علاقوں میں لگایا جا رہا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی ایک بڑی تعداد موجودہے۔
لاک ڈاؤن لگنے کے بعد متاثرہ علاقوں کو پولیس کی جانب سے روکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیا اور یہ احکامات جاری کیے گئے کہ چودہ دن کے اس لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کسی شخص کو آنے یا ان سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی گھر سے صرف ایک فرد کو ہی کسی ضروری کام سے جانے کی اجازت مل سکے گی۔
جاری ہونے وال نوٹیفیکیشن کے مطابق سیل شدہ تمام علاقوں کی زد میں آنے والے سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر سمیت مارکیٹیں، شاپنگ مالز، اور ریستوران بھی چودہ دن کے لیے بند رہیں گے۔