لاک ڈاون کی وجہ سے نوکری چلی گئی،اسسٹنٹ پروفیسر میکانک بن گیا

download (1)حیدرآباد 28جون(یواین آئی)کئی دہائیوں تک بیشتر کالجس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طورپر کام کرنے والے رویندر کی زندگی کوویڈ19کے اثر کے نتیجہ میں تھم سے گئی اور وہ اب میکانک کے طور پر کام کرنے کیلئے مجبور ہوگیا۔لاک ڈاون کے پیش نظر مالی دشواریوں کے نتیجہ میں مشکل صورتحال سے گذرنے والا رویندرتلنگانہ کے ضلع کھمم واپس ہوگیاکیونکہ روزگار کے موقع سے وہ محروم ہوگیاتھا۔رویندر کا تعلق ضلع کھمم کی مدھیرا بلدیہ کی بنجاراکالونی سے ہے۔

دس سال پہلے بی ٹیک کی تکمیل کے بعد اس نے کھمم اور ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بعض کالجس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر جاریہ سال مارچ تک خدمات انجام دیں۔حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ کالج میں رویندرنے میکانیکل شعبہ میں خدمات انجام دی تھیں۔لاک ڈاون کی وجہ سے کالج کے انتظامیہ نے آخری ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی جس کی وجہ سے گھر چلانے میں اس کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا تھا جس کے بعد اس نے ا پنے گاوں واپس ہوکر موٹرسائیکل میکانک کے طور پر خدمات شروع کردیں۔رویندر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی بھی ایم ٹیک ہے۔لاک ڈاون کی وجہ سے دوبچوں کے ساتھ یہ جوڑا اپنے آبائی گاوں واپس ہوگیا اور رویندر نے میکانک کے طورپر خدمات کا آغاز کردیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading