ممبئی: ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پرلوگوں کی زبردست بھیڑ امنڈ پڑی ہے۔ لاک ڈاون کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔ لوگ گھر بھیجےجانےکو لےکر ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ کرنے لگے، جس کے بعد پولیس نے بھیڑ پرلاٹھی چارج کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے پولیس نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب لوگ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے بھیڑ کو ہٹایا۔ ایسا بتایا جارہا ہےکہ آس پاس کی بستیوں میں افواہ پھیلی کہ باہر کے لوگوں کو گھر بھیجا جائےگا۔
جس کے لئے باندرہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین چلےگی، جس کے بعد وہاں بھاری تعداد میں لوگ اکٹھا ہونے لگے۔ وہاں جمع لوگوں کا کہنا تھا کہ یا تو انہیں گھر بھیجا جائے یا پھر ان کےلئےکھانےکا انتظام کیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے باندرہ (مغرب) بس اسٹینڈ پر بھی لوگ جمع ہوئے، انہیں ہٹانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔