لائیو: لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2025 کے لیے ووٹنگ جاری

لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2025 کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
02 Apr 2025, 11:54

پارلیمنٹ LIVE: ’میں گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتا ہوں‘، اسدالدین اویسی نے بل کی شدید الفاظ میں کی مذمت

میں گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتا ہوں: اسدالدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں وقف بل کی مخالفت کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وقف بل مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ بل پر بحث میں بولتے ہوئے اویسی نے اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو ذلیل کرنا ہے۔ یہ بیان دینے کے بعد اوسیی نے بل پھاڑتے ہوئے کہا کہ ’’میں گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتا ہوں۔‘‘

02 Apr 2025, 11:11 PM

بی جے پی کھل کر مسلمانوں کو ان کی اوقات یاد دلاتی ہے: انجینئر عبدالرشید

بارہمولہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ انجینئر عبدالرشید شیخ نے وقف ترمیمی بل پر حکومت کے خلاف اپنی بات لوک سبھا میں رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں وقف بل کے خلاف کھڑا ہوں۔ مجھے 3 بڑی باتیں ملک کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی اور کانگریس سے پوچھنی ہے۔ مجھے کسی سے دشمنی نہیں۔ مجھے دوستوں نے بھی مارا، دشمنوں نے بھی مارا۔ بی جے پی کھل کر مسلمانوں کو ان کی اوقات یاد دلاتی ہے، یہ سچائی ہے۔‘‘

02 Apr 2025, 10:37 PM

یہ بل خطرناک، پورے سماج کو توڑنے کا کام کر رہا: ضیاء الرحمن برق

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے لوک سبھا میں کہا کہ ’’یاد رکھنا، یہ بل اتنا خطرناک ہے جو سارے سماج کو توڑنے کا کام کر رہا ہے۔ بہار اور خاص طور سے آندھرا پردیش کی عوام آپ کی ساتھی پارٹیوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اگر وہ لوگ اس بل پر آپ کا ساتھ دیتے ہیں تو انھیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔‘‘

ADVERTISEMENT

02 Apr 2025, 10:19 PM

لوک سبھا کی کارروائی ’وقف ترمیمی بل‘ پر ووٹنگ تک کے لیے توسیع کرنے کا فیصلہ

لوک سبھا کی کارروائی کے وقت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کارروائی کا وقت 11.30 بجے تک بڑھانے کی بات کہی۔ پھر اراکین لوک سبھا کی جانب سے کچھ کہا گیا، اور اس کے بعد اسپیکر نے وقف ترمیمی بل پر ووٹنگ ہونے تک ایوان کی کارروائی کا وقت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

1 thought on “لائیو: لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2025 کے لیے ووٹنگ جاری”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading