قرنطینہ سینٹر میں نوجوان نے چھت سے چھلانگ لگا کر کی خود کشی

download (1)گیا 05 جون ( یواین آئی ) بہار میں گیا ضلع کے بودھ گیا تھانہ علاقہ واقع قرنطینہ سینٹر میں جمعہ کو ایک نوجوان نے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ گوپال گنج ضلع کے چھتیا گاﺅں باشندہ گوری شنکر پرساد کا بیٹا وکی کمار تین جون کو وندے بھارت مشن کے تحت خصوصی فلائٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ سے گیا ایئر پورٹ آیا ۔ جس کے بعد اسے بودھ گیا کے نگما مونیسٹری میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹرمیں رکھا گیا ۔ آج وکی نے قرنطینہ سینٹر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ واقعہ کی وجہ واضح نہیںہوپائی ہے ۔


پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے ۔
دریں اثناءمگدھ ڈویژنل کمشنر اسنگ با چوبا آﺅ نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔ انہوںنے پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading