فڑنویس کی حکومت میں 65ہزار کروڑ روپئے کا گھپلہ :جینت پٹیل

ناگپور،21دسمبر(یواین آئی)نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سینئر لیڈر اور وزیرخزانہ جینت پٹیل نے سینچر کو الزام لگایاکہ فڑنویس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دوران 65ہزار کروڑ روپئے کا گھپلہ ہواہے ۔
مسٹر پاٹل نے اسمبلی کے باہر صحافیوں سے کہاکہ سی اے جی نے گھپلوں کی طرف بھی توجہ دلائی ہے ۔ہماری حکومت جانچ نہیں کرے گی لیکن ریکارڈ میں کیاہے ،ہم اس پر توجہ دیں گے ۔پاٹل نے کہا کہ اسی طرح ،کیگ کی باتوں پر توجہ دینی ہوگی ۔
این سی پی لیڈر نے مزید کہاکہ مسٹر دیویندر فڑنویس نے این سی پی لیڈر اجیت پوار کے ساتھ حکومت بنائی تھی جس کا مطلب ہے کہ مسٹر پوار بے قصورتھے اور مسٹر فڑنویس کو اسکا علم تھا۔اس کے باوجود بی جےپی کی قیادت والی حکومت نے پانچ برسوں میں مسٹر پوار کےخلاف مسلسل الزام لگائے اور اے سی بی نے اسے ثابت بھی کیا۔
مسٹر پاٹل نے کہاکہ اس کے علاوہ ریاست میں بے موسم بارش سے کسانوں کے متاثر ہونے سے متعلق بھی بحث ہوگی ۔سرمائی اجلاس کا آج آخری دن ہے ،سبھی کی نگاہیں اس بات پر ہیں کہ موجودہ حکومت کیافیصلہ کرے گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading