فلم بھارت کا دمدار ٹریلر ریلیز: دھانسو دکھی 71 سال کے سلمان خان کی رنگین زندگی

ممبئی : بالی وڈ اداکار سلمان خان اور کیٹرینہ کیف کی فلم "بھارت” عید پر ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ جس کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے ۔ ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر فینس اسے زبردست رسپانس دے رہے ہیں ۔

ٹریلیر ویڈیو

ٹریلو کی شروعات سلمان خان اور دشا پٹانی سے ہوتی ہے ۔ دشا پٹانی سرکس کرتے ہوئے دکھیں ہیں وہیں سلمان خان سرکس میں بنے موت کے کنوئیں میں کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں ۔ سلمان کی اینٹری اسی ڈائیلاگ سے ہوتی جسے بھارت کے پوسٹر میں بتایا گیا تھا ۔ 71 سال پہلے یہ دیش بنا ، اسی وقت شروع ہوئی میری کہانی ، لوگوں کو لگتا ہے 71 سال کے اس بوڑھے کی کہانی کتنی بورنگ ہوگی، اب انہیں کون بتائے ، جتنے سفید بال میرے سر اور داڑھی میں ہیں اس سے کہیں زیادہ رنگین میری زندگی ہے ۔

سلمان خان کی اینٹری کے بعد کیٹرینہ کیف کی اینٹری ہوتی ہے ۔ جو فلم میں سلمان کی محبوبہ کے کردار میں ہیں ۔ فلم میں سنیل گروور سلمان کے جگری دوست بنے ہیں اور جیکی شراف سلمان خان کے والد کے کردار میں نظر آرہے ہیں ۔

#SalmanKhanNewMovie #Bharat #Trailer #Release #KatrinaKaif #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading