ناندیڑ۔ 22اپریل( حیدر علی):جن عازمین حج نے حج 2019کے لئے درخواستیں دی تھیں اور ان کا ویٹنگ لسٹ نمبر 3104 تک ہے، ایسے عازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کا انتخاب حج 2019کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہو چکا ہے۔ ایسے عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے اکائونٹ میں فی حاجی 2لاکھ ایک ہزار رروپئے 02مئی 2019سے پہلے لازمی طور پر جمع کرائیں۔
اس کے علاوہ رقم بھری ہوئی رسید، اوریجنل پاسپورٹ، ایک عدد سفید پس منظر والی پاسپورٹ سائز فوٹو اور میڈیکل سرٹیفکٹ بھی 02مئی سے قبل مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر روانہ کریں۔رقم بھرنے کے لئے لگنے والی رسید دفتر خدمت حجاج کمیٹی ، قیوم پلاٹ دیگلور ناکہ ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ عیان ٹائور دیگلور ناکہ ناندیڑ ان دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ سرکولر کے مطابق محرم کوٹہ میں آن لائن درخواستیں بھیجنے کی تاریخ6مئی019 ہے۔ ایسی خواتین جن کے شرعی محرم کا نمبر حج019 کے لئے منتخب ہو چکا ہے،
اور وہ اپنے شرعی محرم کے ساتھ اس سال حج 2019 میں جانے کی خواہشمند ہیں ، ان سے گذارش ہے کہ وہ محرم کوٹہ میں اپنی درخواستیں 06 مئی سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کو روانہ کر دیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔405383180 یا 9970799786 ۔