اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے ہفتے کے روز خان یونس کے علاقے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم فوجی ریڈیو نے فوجی حکام کے حوالے پیش کردہ اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا ہے کہ محمد ضیف اس بمباری میں ہلاک ہو گئے ہیں یا نہیں۔
ریڈیو کی رپورٹ سے لگتا ہے کہ بمباری کرنے والی فوج بھی اس بارے میں ابھی واضح نہیں ہے کہ کمانڈر ضیف کا بمباری کے بعد سٹیٹس کیا ہے۔ فوج نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ابھی ملنے والی معلومات اور اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب غزہ کی فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر ہسپتال میں بمباری کے بعد 20 لاشیں اور 90 زخمی لائے گئے ہیں۔ تاہم وزارت صحت نے یہ نہیں بتایا ہے کہ دوسرے کسی ہسپتآل میں بھی فلسطینی زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا گیا ہے نہیں۔
ادھر حماس سے متعلق میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ہفتے کے روز 100 فلسطینی ہلاک اور زخمی ہو ئے ہیں۔ ان میں سول ایمر جنسی شعبے کے کارکن بھی شامل ہیں۔
تاہم حماس کے ایک ذمہ دار نے کمانڈر محمد ضیف کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ حماس کے اس ذمہ دار نے کہا ‘ حماس کے اس طرح کے دعوے احمقانہ اور نامعقول ہیں۔ یہ دعوے اسرائیلی فوج صرف اس لیے کر رہی ہے کہ اس طرح عوام کو خوفزدہ کر سکے۔ مگر یہ اس کی چال ناکام ہو چکی ہے۔