دیوبندمیں چھیڑ خانی پر دو فریقوں میں پتھراو اور فائرنگ میں تین زخمی

دیوبند (سہارنپور)، 20ستمبر (یو این آئی) اترپردیش میں سہارن پور ضلع کے دیوبند کوتوالی علاقہ میں چھیڑخانی پر دو فریقین کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراو اور فائرنگ کی جس میں خاتون سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ رجنیش کمار اپادھیائے نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دیو بند کوتوالی علاقہ کے ساکھن کلاں گاوں کا باشندہ ریٹائرڈ فوجی جگت سنگھ نے گاوں کے بار ڈیری کررکھی ہے۔

الزام ہے کہ سنیچر کی رات گاوں کے درج فہراست ذات کے کچھ نوجوان ڈیری کے برابر میں بنے صابر کے مکان میں گھس گئے اور خواتین کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگے۔ جب صابر کی بیوی نے مخالفت کی تو نوجوانوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی، جس میں وہ زخمی ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اسی درمیان خاتون کے شور مچانے پر ڈیری پر بیٹھا جگت سنگھ وہاں پہنچا اور نوجوانوں کو دھمکا کر وہا ں سے بھیج دیا۔ اس وقت تو معاملہ نمٹ گیا۔ اتوار کو اسی بات پر دونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔

اس دوران پتھراو اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس میں جگت کے بھتیجے پنکج اور انکت زخمی ہوگئے۔ پتھراو میں جگت کے مکان میں لگے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ اتنا ہی نہیں سڑک پر کھڑی آدرش انٹر کالج کی بس اور پڑوس میں رہنے والے پوپن کی کار کو بھی پتھراو میں نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو فریقین کے ایک ایک شخص کو گرفت میں لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد وہاں احتیاطاً پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading